کالعدم تحریک پاکستان اور افغانستان کے 5 دہشت گرد گرفتار

کالعدم تحریک پاکستان اور افغانستان کے 5 دہشت گرد گرفتار

کراچی: کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ اور ڈیفنس پولیس کی کراچی میں کارروائیاں، کالعدم تحریک پاکستان اور افغانستان کے 5 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان حضرت بلال اور صدیق اللہ عرف صادق شجاع  کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے پی کے اور بلوچستان کے رہنے والے ہیں، ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور افغانستان سے ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان دھماکا خیز مواد اور ہیروئن کی تیاری میں استعمال ہونے والاممنوعہ کیمیکل دبئی اور تنزانیہ سےاسمگل کراتے تھے، ادھرڈیفنس پولیس نے قیوم آباد ڈی ایریا میں چھاپہ مار کر تین ملزمان روح خان، خیراللہ اور کریم اللہ جان گرفتارکیا۔

ملزمان کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کے دہشت گرد ہیں، ملزمان کے قبضے سے دو دستی بم، ایک آوان بم اور تین پستول برآمد ہوئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔