کاروباری ہفتہ کا اختتام، 219 پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر سستا

کاروباری ہفتہ کا اختتام، 219 پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر سستا

کراچی (پبلک نیوز) کاروباری ہفتہ کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں219 پوائنٹس کااضافہ، مارکیٹ 46ہزار 385 پوائنٹس پر بند ہوئی، دن بھر میں 385 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، ایک سو بیانوے کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ایک سو اٹھتر کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت پانچ سو روپے اضافے سے ایک لاکھ تیرہ ہزار چار سو پچاس روپے ہوگئی۔ دس گرام سونے کی قیمت چار سو انتیس روپے اضافے سےستانوے ہزار دو سو پینسٹھ روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں بیس ڈالر کے اضافے سے سونااٹھارہ سو باسٹھ فی اونس پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ انٹربینک میں ڈالر اٹھارہ پیسے کمی سے ایک سو ساٹھ اعشاریہ دس پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بیس پیسے کمی سے ایک سو ساٹھ اعشاریہ تیس پرآگیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔