عمران خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں 200 ارب کے منی بجٹ سے بجلی اور گیس قیمتوں میں بھی 35فیصد اضافہ متوقع ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35، روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرے ہوئے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 35، 35 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 35 روپے کے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ 18 روپے کے اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 189 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 187 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔کرپٹ،نااہل امپورٹڈسرکارکےہاتھوں معیشت کی بدانتظامی کا یہ عالم ہےکہ اس نےڈیزل+پٹرول کی قیمتوں میں تازہ اضافےاور33روپےکی کمی کیساتھ ڈالرکو262.6روپےپر پہنچاکرعوام+تنخواہ دار طبقےکوکچل ڈالاہے۔اب200ارب کےمنی بجٹ کیساتھ بجلی+گیس کی قیمتوں میں اضافہ، 35%کی غیرمعمولی مہنگائی متوقع ہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 29, 2023
لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں نے عام آدمی اور تنخواہ دار طبقے کو کچل کر رکھ دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تازہ ترین اضافے نے عام آدمی اور تنخواہ دار طبقے کو کچل کر رکھ دیا ۔ کرپٹ اور نااہل امپورٹڈ حکومت کی بدانتظامی نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ۔