سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج

سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج
سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد خان بھٹی کے خلاف محکمہ ہائی وے کے افسروں سے 46 کروڑ روپے سے زائد رقم بطور رشوت لینے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ ایف آئی آر میں ایس ڈی او ہائی وے رانا محمد اقبال کو نامزد کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن نے چوہدری پرویز الہی کے قریبی ساتھی محمد خان بھٹی کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔ ایف آئی آر کا متن کے مطابق ایس ڈی او محکمہ ہائی وے رانا اقبال ،محمد خان بھٹی کو گزشتہ چند سالوں میں من پسند پوسٹنگ کیلئے کروڑوں روپے دے چکا ہے، محکمہ مواصلات و تعمیرات کے کئی افسران محمد خان بھٹی کیلئے کام کرتے اور اسے کروڑوں روپے رشوت دیتے رہے۔ اینٹی کرپشن محکمہ ہائی وے کے ایکسئن دلشاد احمد،کاشف شکور،فتح محمد اور ارشد ندیم کے کردار کا تعین دوران تفتیش کرے گا، ایس ڈی او نعیم بٹ،ایکسئن محمد فریاد،مالکان نوید کنسٹرکشن اور رضا کنسٹرکشن کے کردار کا تعین بھی دوران تفتیش کیاجائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔