ویب ڈیسک: راولپنڈی میں الیکشن کا بینر اتارنے پر ویلڈر کو گولی مار دی گئی، ویلڈر کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی۔ جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں الیکشن کا بینر اتارنے پر اڈیالہ روڈ پر ویلڈر کو گولی مار دی گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ویلڈر محمد علی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی ویلڈر اڈیالہ روڈ پر ویلڈنگ کی دکان پر کام کرتا ہے، دکان کے باہر سے اس نے الیکشن کا بینر اتارا تھا، الیکشن کا بینر اتارنے پر ملزم راجہ شمس نے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔