آرمی چیف سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور

آرمی چیف سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور
کیپشن: Iranian Foreign Minister's meeting with the Army Chief, emphasis on further development of mutual relations

ویب ڈیسک: ایرانی وزیر خارجہ امیرعبدالہیان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تاریخی، مذہبی اور ثقافتی روابط کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں جانب سے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ الہیان کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے کے تحفظات کو بہتر انداز میں حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ 

آرمی چیف نے ریاستی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کو مقدس قرار دیتے ہوئے  باہمی احترام کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ریاستی تعلقات کا سب سے اہم جزو ایک دوسرے کی سلامتی اور خودمختاری کو مقدم رکھنا ہے۔ دہشت گردی دونوں ممالک کے لئے مشترکہ خطرہ ہے۔ 

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں، مربوط روابط اور انٹیلی جنس شئیرنگ کی اہمیت بھی اجاگر کی گئیز میں مدنظر رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Watch Live Public News