امریکا میں شامل ہونے یا نا ہونے سے متعلق گرین لینڈ کے شہریوں کی رائے  سامنے آگئی

امریکا میں شامل ہونے یا نا ہونے سے متعلق گرین لینڈ کے شہریوں کی رائے  سامنے آگئی

(ویب ڈیسک )   امریکا میں شامل ہونے یا نا ہونے سے متعلق گرین لینڈ کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر   ڈونلڈ ٹرمپ نے  ڈنمارک کے خودمختار علاقے گرین لینڈ کو امریکا میں شامل کرنے کی خواہش  کا اظہار کیا تھا  اور  اس کے لیے  وہ سخت ٹیرف عائد کرنے اور طاقت کا استعمال کرنے کا امکان بھی ظاہر کرچکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  ایک حالیہ سروے میں امریکا کے ساتھ شامل ہونے کے حوالے سے گرین لینڈ میں رہنے والوں سے ان کی رائے پوچھی گئی۔

سروے کے مطابق   گرین لینڈ کے رہائشیوں کی غالب اکثریت یعنی 85 فیصد نے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ شامل نہیں ہونا چاہتے۔ 6 فیصد رہائشیوں نے امریکا میں شامل ہونے کی حمایت کی جبکہ 9 فیصد نے اس حوالے سے کوئی  جواب نہ دیا۔

سروے کے نتائج میں بتایا گیا کہ   گرین لینڈ کے 45 فیصد رہائشی اس خطے میں صدر ٹرمپ کی دلچسپی کو خطرہ سمجھتے ہیں جبکہ 43 فیصد اسے ایک موقع سمجھتے ہیں۔

یہ بات واضح رہے کہ  ڈنمارک کے اس خودمختار  علاقے   گرین لینڈ کی کل  57 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔

Watch Live Public News