پاکستان میں آج کہاں بارش ہو سکتی ہے ؟

پاکستان میں آج کہاں بارش ہو سکتی ہے ؟
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ روز مبینہ بادل پھٹنے کے بعد سیلابی صورتحال کے بعد آج پھر بارش کا امکان ہے، جبکہ ملک بھر کے بیشتر مقامات پر آج بھی طلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی پیش گوئی ہے، اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہستان،شانگلہ،بونیر، سوات ، دیر، مالاکنڈ، مردان میں آندھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ،صوابی، چارسدہ ، پشاور، کرم ،کوہاٹ، بنوں ،وز یرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی جا رہی ہے جبکہ پنجاب کے خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ، گجرات،نارووال، لاہور، گوجرانوالہ،حافظ آباد ، اوکاڑہ، منڈی بہاؤا لدین ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔