وزیر ریلوے کا کام چور ملازمین کو محکمے سے نکالنے کا اعلان

وزیر ریلوے کا کام چور ملازمین کو محکمے سے نکالنے کا اعلان
لاہور ( پبلک نیوز) وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کام چور ملازمین کو محکمے سے نکالنے کا اعلان۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو کام نہیں کرے گا سرپلس پول میں ڈالا جائے۔ وزیر ریلوے اعظم سواتی کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز نثار میمن,آئی جی ریلوے عارف نواز، ایڈیشنل جنرل منیجرز، آصف متین زیدی، مظہر شاہ شریک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے صرف کام کرنے والوں کی ضرورت ہے۔ یکم جولائی سے شروع ہونے والا نیا مالی سال ریلوے کے لئے بہتر اور سودمند ہوگا۔ ریلوے ہیڈ کواٹرزکے علاوہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ افسران سمیت اپنی ویکسین لگوانے کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین 10اگست تک کورونا ویکسین یقینی بنائیں۔ پاکستان ریلوے کی کارکردگی بڑھانے کرنے کیلئے صرف کام کرنے والوں کی ضرورت ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔