ویب ڈیسک: دنیا ٹیکنالوجی کی دوڑ میں بہت آگے نکلتی چلی جا رہی ہے۔ نت نئی ایجادات نے دنیا کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ اس حوالے سے ورچوئل دنیا اور سوشل میڈیا بھی بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ سوشل میڈیا میں سب سے نمایاں اور دنیا کی مشہور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کا کردار کسی طور فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ فیس بک بانی مارک زکر برگ نے ایک اور نئی پراڈکٹ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مارک زکر برگ نے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ’ رے بین‘ کی اسمارٹ عینک EssilorLuxottica کارپوریشن کے اشتراک سے متعارف کرانے جا رہے ہیں۔ عام عینکوں کی طرح نظر آنے والی یہ عینک لانچ کب ہو گی اور کام کیسے کرے گی، یہ تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔