چین کے نائب وزیرِ اعظم ہی لیفینگ 30 جولائی کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفنگ کل پاکستان 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ چین کے نائب وزیراعظم سی پیک کی10سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کی دسویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کیساتھ چینی نائب وزیراعظم، صدر عارف علوی اور اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نائب چینی وزیراعظم نے سی پیک اور پاک چین اقتصادی تعلقات میں اہم کردار ادا کیا ہے ، ہی لائفنگ سی پیک منصوبوں پرعمل درآمد میں بھی متحرک رہے، چینی نائب وزیراعظم کا دورہ اپک چین اعلی سطح کے رابطوں کاحصہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے چینی نائب وزیراعظم کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے رابطوں کی اہم کڑی اور پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے کا عکاس قرار دیا ہے۔