ویب ڈیسک: وفاق میں آئندہ ماہ پرائم منسٹر اسکول میلز پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پروگرام کے تحت وفاق 200 سرکاری اسکولوں کے 57 ہزار طلباء مستفید ہوں گے، منصوبے کا مقصد تعلیمی اداروں کو چھوڑنے والے بچوں کی شرح میں کمی لانا ہے۔
باڈی ماس انڈیکس کے تحت بچوں بہتر صحت اور غذائیت کو بھی فروغ دی جائے گی، منصوبے کے تحت بچوں کی غذائیت سے بھرپور کھانا اور صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
منصوبے کا مقصد بچوں کے روشن مستقبل کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے، پرائم منسٹر اسکول میلز پروگرام کا آغاز آئندہ ماہ 5 اگست کو کیا جائے گا۔