’ہیلتھ کارڈ کا بہت بڑا اسکینڈل آئےگا ‘

’ہیلتھ کارڈ کا بہت بڑا اسکینڈل آئےگا ‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ خدا کے واسطے اس بجٹ کو عوام کے لئے بنائیں،بڑھی ہوئی آبادی بہت بڑا ایٹم بم ہے ،2030میں پاکستان کی آبادی تیس کروڑ ہوگی ،کیا وزیر خزانہ نے سوچا ہے انکی خوراک کا کیا بنے گا ،ہماری زمین تنگ ہوتی جا رہی ہے ،وفاقی حکومت آبادی کے معاملے کو کندھے پر اٹھائے ،مہنگائی عروج پر پہنچ چکی کرائم کی شرح بڑھے گی۔سید خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے علم ہے جو باتیں میں نے کی ان پر عمل نہیں ہو گا،لیکن تاریخ میں نام لکھانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم نے عوام کی بات کی،جو ڈائریکٹ ٹیکس ہے وہ براہ راست غریب عوام پر ہے،پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درحقیقت غریب عوام پر ڈائریکٹ بوجھ ہے،آج اپوزیشن اگر خاموش ہے تو وہ خاموشی سے بین کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نہیں نکلا جس پر افسوس ہے، ہمارے کان پر جوں نہیں رینگ رہی ،یہ اپوزیشن یا حکومت کا نہیں سب کا معاملہ ہے،ہیلتھ کارڈ کے معاملے پر ایک بڑا سکینڈل بنے گا ،سندھ کے صحت کے نظام کو سلام ہے،آپریشن مفت ہو رہے ہیں ادویات مفت مل رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھی ذمہ دار ہیں مگر جو اقدار میں بیٹھا ہے اس کی ذمہ داری زیادہ ہے ،ملک کو ایٹمی پاور بنا رہے ہیں مگر آبادی بڑھ رہی ہے اس پر سوچیں ،ہماری زمین کم ہوتی جا رہی ہے اور آبادی زیادہ ہو رہی ہے ،میں نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کی ،یہ پارلیمنٹ ہے تو ملک ہے،ملک مین مارشل لا کا دورہ گزر چکا ،کیوں ہم فیٹف گرے لسٹ سے نکل سکے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ ہم ہر منفی بات کو مثبت اور مثبت کو منفی سمجھتے ہیں ،آج بھی ملک میں تعلیم بجٹ جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ سات فیصد ،صحت کا بجٹ گر گیا ہے ،ہیلتھ کارڈ باٹنے سے کچھ نہیں ہوگا،ہیلتھ کارڈ کا بہت بڑا اسکینڈل آئےگا ،دوائیں کئی گناہ مہنگی ہو چکی ہیں ،سندھ صحت کے حوالے سے باقی صوبوں سے بہت آگے ہے۔

Watch Live Public News