بھارت کی شر انگیزیاں: پلوامہ کے بعد ڈرون حملے کا ڈرامہ

بھارت کی شر انگیزیاں: پلوامہ کے بعد ڈرون حملے کا ڈرامہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) ڈرون حملہ اور اجیت دول کا بیان، سوالات اُٹھنے لگے؟ ایس سی اوکانفرنس سے پہلے ہی اَجیت دول نے ڈرون حملے کا رَاگ الاپنا شروع کر دیا. عین اُس وقت جب مُودی کی مقبوضہ کشمیر آل پارٹیز کا نفرنس ناکام اور ہندوستان کو سوالات کا سامنا تھا. مُودی نے ایک اور ڈرامہ رَچا دیا.

واضح رہے کہ بھارت میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جموں ایئر اسٹیشن پر ہونے والے مبینہ دھماکوں کے لیے دو ڈرونز استعمال کیے گئے تھے۔ اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا گیا کہ اس حادثے میں دو اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔سوال یہ ہے کہ کیا پھر سے الیکشن کی تیاری ہے۔؟ کیا ہر الیکشن سے پہلے مُودی اوربی جے پی اس طرح اپنے ہی لوگوں اور فوجیوں کو نشانہ بناتے رہیں گے؟ ہندوستان میں عوام کا مُودی پر سے اعتماد اُٹھنے لگا. پلوامہ میں بھی مُودی نے اپنے ہی لوگوں کومروایا.

یہ بات بھی قابل غور ہے کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور بھارتی ائیر چیف کی چپقلش کا نتیجہ مقبوضہ کشمیر میں انڈین ائیر فورس پر ڈرون حملہ ہو سکتا ہے. بپن راوت اور ہندوستانی ائیر چیف کے درمیان اختیار کی جنگ جاری ہے. جنرل ببپن راوت کی بطور سی ڈی ایس تقرری کو باقی انڈین سروسز چیفس ایک سیاسی تقرری مانتے ہیں. ببپن راوت کی سروسز کے اندرونی معاملات میں مداخلت پہلے بھی کئی بار ناخوشگوار حالات پیدا کر چکی ہے. بھارتی ائیر فورس اور سی ڈی ایس بپن راوت کے درمیان سرد جنگ کے کئی پہلو پہلے بھی منظرِ عام پر آچکے ہیں

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔