پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،29 جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،29 جون 2021
قومی اسمبلی کاہنگامہ خیز اجلاس،مالی سال 2021-22 کا وفاقی بجٹ منظوری کے لئے پیش،حکومت اوراپوزیشن کےارکان موجود،اپوزیشن نےبجٹ منظوری سے روکنےکیلئےکمرکس لی۔حکومت کہیں ہو گی تو گرے گی،مانگے تانگے پر چلنے والی حکومت کہیں ہے ہی نہیں،افغانستان کی صورت حال خطرناک، اثرات پاکستان پر آسکتے ہیں، آصف زرداری کی غیررسمی گفتگو،کہااسرائیل روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائےعوام کومہنگائی،بیروزگاری سےبچاناہوگا،صرف خواب دیکھانےسےپیٹ نہیں بھرتے ،خورشیدشاہ کااسمبلی میں خطاب،کہاتبدیلی سرکارنےغریب کی خواہشوں کوکچل دیا ہے۔کشمیر کانفرنس کی ناکامی کے بعد مودی نے ایک اور ڈرامہ رچا دیا۔۔ ہر غلط کام میں مودی کا ساتھ دینے والے اجیت دوول نے پلوامہ کے بعد اب ڈرون کا ڈرامہ شروع کر دیا۔۔ ایس سی او کانفرنس سے پہلے اجیت دوول نے مقبوضہ کشمیر میں انڈین ایئرفورس پر ڈرون حملے کا راگ الاپنا شروع کر دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی سب سے بڑا چیلنج ہے،اس پرجلد قابو پا لیں گے، حکومتی اور اتحادی اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد بدترین معاشی حالات کا سامنا رہا،مشکل دور گزر گیا، اب اصلاحات کے مثبت نتائج نظرآئیں گے

Watch Live Public News