اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کل پارلیمنٹ ہاؤس سے خطاب کریں گے۔ وفاقی بجٹ بڑی آسانی سے پاس ہوگیا۔ قومی اسمبلی میں ہمارے تمام ارکان موجود تھے۔ پبلک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے ن لیگ میں پاور کرائسز بڑھ گیا ہے۔ شہباز شریف بجٹ اجلاس میں نہیں آئے، ن لیگ کے 30 ارکان بھی آج غیرحاضر تھے۔انھوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی اور اتحادیوں نے وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار کیا۔ بجٹ میں غریبوں کو ریلیف دیا گیا۔ بلاشبہ یہ ایک شاندار بجٹ ہے۔ ملازمین کی سیلری بڑھ گئی اور ٹیکس بھی نہیں لگے۔ تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ ہے۔