’مغربی ممالک کا پاکستان پر دباؤ ڈالنا مناسب نہیں‘

’مغربی ممالک کا پاکستان پر دباؤ ڈالنا مناسب نہیں‘
اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ مغربی ممالک کا پاکستان پر دباؤڈالنا نامناسب ہے۔ کسی بھی دباؤ کے باوجود چین کے پاکستان سے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے۔چینی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے چین کے خلاف علاقائی اتحاد قائم کیا ہے۔ امریکی اتحاد میں بھارت اور دیگرممالک شامل ہیں۔ امریکا کا پاکستان جیسے ممالک کو جانبدار ہونے پر مجبور کرنا زیادتی ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکا اور یورپی ممالک کا جانبدار ہونے کے لیے دباؤ ڈالنا غیرمناسب ہے۔ کچھ بھی ہوجائے کتنا بھی دباؤ ہو پاک چین تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے۔ پاکستان سب کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے، جانبدارکیوں بنے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات صرف حکومتی سطح پر نہیں عوامی سطح پر بھی ہیں۔ تجارت، سیاسی تعلقات سے چین کے ساتھ مزید مضبوط قائم کریں گے۔ عالمی معاملات میں پاکستان اور چین ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔