اسلام آباد (پبلک نیوز) آئندہ مالی سال کے آغاز سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی۔ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق یکم جولائی سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اضافہ ممکن ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق ہے۔ پٹرولیم لیوی 30 روپے فی لٹر کی صورت میں اضافہ مزید بڑھ سکتا ہے۔ پٹرولیم لیوی میں اضافہ کی صورت میں ہائی سپیڈ فی لٹر 34 روپے اور پٹرول 37 روپے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے۔