اسلام آباد (پبلک نیوز) آبی ذخائر میں پانی کی سطح ایک بار پھر کم ہونے لگی۔ ارسانے سندھ اور پنجاب کے پانی کے حصے میں کٹوتی کردی۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ( ارسا) ذرائع کے مطابق صوبوں کے پانی کے حصےمیں 5 فیصد کٹوتی کی گئی ہے۔ سندھ کے پانی کے کوٹے میں 19 ہزار کیوسک کی کمی کردی گئی ہے۔ سندھ کاحصہ 1 لاکھ 49 ہزارسے کم کرکے 1لاکھ 30ہزارکیوسک کردیا گیا ہے۔ ارسا ذرائع کے مطابق پنجاب کا پانی کا کوٹے میں 19 ہزار کیوسک کی کمی کی گئی ہے۔ پنجاب کو پانی کی فراہمی 1 لاکھ 25 سے کم کرکے 1 لاکھ 6 ہزارکیوسک کردی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی آمد میں اضافہ نہ ہواتو آئندہ چند روز میں شارٹفال مزید بڑھ جائے گا۔