گلگت بلتستان بجٹ کیخلاف اپوزیشن کا احتجاج

گلگت بلتستان بجٹ کیخلاف اپوزیشن کا احتجاج
گلگت (پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے سامنے شاہراہ قائداعظم پر احتجاج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق احتجاج حالیہ بجٹ میں ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اپوزیشن ممبران کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس حکومت کو ڈیزائن کرکے قوم پر مسلط کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان میں اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن ممبران کی فنڈ میں کٹوتی عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ اگر حکومت اس طرح کام کرے گے تو ہم بھی چلنے نہیں دیں گے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان میں حکومت کرنے کی اہلیت نہیں ہے۔ یہ اپوزیشن لیڈر امجد ایڈووکیٹ سے مشاورت کرکے چلتے تو عوام اور علاقے کی بھلائی ہوتی۔ پی ٹی آئی کے وزیر 5 لاکھ مانگنے کیلئے بھی سرکاری محکموں کو فون کرتے ہیں۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز رکھے تھے جس پر مطالبات کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے شاہراہ قائد اعظم کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔