عمران خان کے خلاف ایک اور توشہ خانہ کیس سامنے آ گیا

عمران خان کے خلاف ایک اور توشہ خانہ کیس سامنے آ گیا
اسلام آباد: رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نے 15 کروڑ 40 لاکھ روپے کی 3 گھڑیاں مقامی واچ ڈیلر کو فروخت کیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک اور توشہ خانہ اسکینڈل منظر عام پر آ گیا، مزید تین گھڑیاں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نے 15 کروڑ 40 لاکھ روپے کی 3 گھڑیاں مقامی واچ ڈیلر کو فروخت کیں۔ ایک گھڑی کی سرکاری طور پر قیمت 10 کروڑ 10 لاکھ روپے بتائی گئی، اسے تقریباً آدھی قیمت پر 5 کروڑ 10 لاکھ روپے میں فروخت کیا اور قیمت کا 20 فیصد یعنی 2 کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے اور 3 کروڑ 10 لاکھ روپے کا منافع کمایا گیا۔ دوسری گھڑی 52 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔ تحفے کا تخمینہ سرکاری جائزہ کاروں نے 38 لاکھ روپے لگایا۔ عمران خان نے 7 لاکھ 54 ہزار روپے سرکاری خزانے میں جمع کرایا اور تقریباً 45 لاکھ روپے کا منافع کمایا۔ تیسری گھڑی 18 لاکھ روپے میں فروخت کی۔ اس گھڑی کی سرکاری قیمت 15 لاکھ روپے بتائی گئی۔ سابق وزیر اعظم نے 2 لاکھ 94 ہزار روپے ادا کیے، 15 لاکھ روپے کا فائدہ ہوا۔ رپورٹس کے مطابق عمران خان نے گھڑیاں اپنی جیب سے خریدنے کے بجائے پہلے بیچیں پھر رقم جمع کرائی گئی۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ حکومت نے توشہ خانہ کیس کی بنیاد پر عمران خان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔