وزیر اعلی پنجاب کے امیدوار علیم خان ہوسکتے ہیں ، لیگی رہنما

وزیر اعلی پنجاب کے امیدوار علیم خان ہوسکتے ہیں ، لیگی رہنما
لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب کے امیدوار کے طور پر حمزہ شہباز اور علیم خان ہوسکتے ہیں۔ن لیگ اکثریتی جماعت ہے ہم کیسے دس لوگوں کی پارٹی کو وزرات اعلی دے دیں۔ جاوید لطیف نے کہا کہ ہمارے پاس نمبر گیم پوری ہے ۔ ن لیگ سے وزیر اعلی کا حتمی امیدوار کون ہوگا ایک دو روز میں فیصلہ ہو جاے گا ۔ حمزہ شہباز کے نام پر سینئر رہنما متفق ہیں کہ انہیں ہی وزیر اعلی پنجاب امیدوار کے طور پر ن لیگ سامنے لائے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں نواز شریف سے بات چیت چل رہی ہے ۔ گزشتہ روز معاون خصوصی وزیراعظم فرخ حبیب بتایا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ دینے کا فیصلہ آنے کےبعد عثمان بزدار نے بطور وزیراعلیٰ اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کردیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔