وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی. وزیراعظم نے ترجمانوں کو دھمکی آمیز خط سے متعلق آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خط میں کہا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو پاکستان کو خطرہ ہے، پارلیمنٹ میں خط اس لیے پیش نہیں کر سکتے کیونکہ اپوزیشن نے سپیکر پر جانبداری کا الزام لگایا ہوا ہے، پاکستان میں اعلی عدلیہ موجود ہے، غیر ملکی مداخلت سے پاکستان کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے. وزیراعظم نے کہا تمام اراکین اور عوام کو اس سے متعلق اعتماد میں لیا جائے، پارٹی پر برا وقت آیا تو بحران سے نکلنے کے لیے عثمان بزدار نے خود استعفی پیش کر دیا، یہ پارٹی رہنماوں کی سپرٹ ہونی چاہیے. ذرائع کے مطابق ترجمانوں نے عثمان بزدار کے اقدام کو سراہا. وزیراعظم نے ترجمانوں کو اہم گائیڈ لائنز بھی دیں. اور اجلاس میں پاکستان کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کرنے ہدایات دی گئیں.