اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی سید فخر امام کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا پر میرے بارے میں ن لیگ میں شمولیت اور استعفے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔ خیال رہے کہ یہ خبر ایک فیک اکاؤنٹ سے سامنے آئی تھی جو کہ تیزی سے وائرل ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔سوشل میڈیا پر میرے بارے میں ن لیگ میں شمولیت اور استعفی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت, بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔
— Syed Fakhar Imam (@SFakharImam) March 29, 2022
وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی سید فخر امام نے اپنے استعفے کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر فخر امام کے مستعفی ہونے کی جھوٹی خبر سامنے آئی تھی اور اب اس پر انہوں نے خود ہی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔