GCI اور GCLI،جدید زراعت اورمویشیوں کی افزائش کیلئےپرعزم

کیپشن: GCI اور GCLI،جدید زراعت اورمویشیوں کی افزائش کیلئےپرعزم

پبلک نیوز: گرین کارپوریٹ انیشیٹیو (GCI) اور گرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشیٹیو (GCLI)  جدید زراعت اور مویشیوں کی افزائش کے لئے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تحت کارپوریٹ ایگریکلچر اور لائیوسٹاک فارمنگ مثبت نتائج دے رہی ہیں۔ بہت سی سرکاری اور نجی کمپنیاں اور سرمایہ کار ان کوششوں سے فائدہ اٹھا کر مطلوبہ نتائج حاصل کر رہے ہیں۔ 

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC)، گرین کارپوریٹ انیشیٹیو (GCI) اور گرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشیٹیو (GCLI) کے ذریعے زراعت اور لائیوسٹاک میں جدت لا رہی ہے۔ 

ان انیشیٹیوز کا مقصد زراعت اور لائیوسٹاک میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداوار بڑھانا ہے، جو کہ پاکستان میں خوراک کی سکیورٹی کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔ 

پریسیژن فارمنگ کی تکنیک کے ذریعے سے کم سے کم مواد کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ پیداوار لی جا سکتی ہے۔ ان اقدامات سے لاگت میں کمی اور آمدن میں اضافہ متوقہ ہے۔

Watch Live Public News