پبلک نیوز: یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 14 روز میں برطانوی برینٹ کی قیمت میں 5.47 ڈالر کا اضافہ ہوا اور برطانوی برینٹ 82.53 ڈالر سے بڑھ کر 87 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے اور امریکی خام تیل کی قیمت میں تقریبا 5 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ امریکی خام تیل 78.18 ڈالر سے بڑھ کر 83.17 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔
ملک میں پٹرولیم مصنوعات 10 روپے سے زائد مہنگی ہونے کا امکان ہے اور آئی ایم ایف شرط پر پٹرولیم لیوی 100 روپے تک بڑھائی جا سکتی ہے،اس وقت پٹرولیم پر فی لیٹر 60 روہے لیوی وصول کی جارہی ہے جبکہ حکومت کی پٹرولیم پر کاربن لیوی عائد کرنے کی بھی تجویز ہے اور کاربن لیوی کی مد میں 20 سے 30 روپے فی لیٹر بڑھائی جا سکتی ہے۔
31 مارچ کو وزیر اعظم شہباز شریف کو سمری پیش کی جائے گی اور وزیر اعظم پٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری دیں گی جبکہ وزیر اعظم کی منظوری سے اوگرا حتمی نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔
پٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ!!#PublicNews #PublicUpdates #PetrolDieselPrice pic.twitter.com/NiWrXM4exl
— Public News (@PublicNews_Com) March 29, 2024