ماہ رمضان میں برطانوی فوج کا بڑافیصلہ، سینکڑوں سال سے عائد پابندی ختم

ماہ رمضان میں برطانوی فوج کا بڑافیصلہ، سینکڑوں سال سے عائد پابندی ختم
کیپشن: Great decision of the British Army in the month of Ramadan, the ban imposed for hundreds of years is over

ویب ڈیسک: برطانوی فوج نے اپنے اہلکاروں پر سینکڑوں سال سے عائد داڑھی رکھنے کی پابندی ختم کر دی۔

برطانوی اخباد دی ٹیلی گراف کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس نے جمعرات کو اس فیصلے پر دستخط کیے جس میں برطانوی فوج کے افسران اور سپاہیوں کو داڑھی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ شاہ چارلس برطانوی افواج کے کمانڈر انچیف بھی ہیں۔

اخبار کے مطابق برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سر پیٹرک سینڈرز نے فوج کے ظاہری حلیے میں اس تبدیلی کا فیصلہ حاضر سروس اور ریٹائر فوجیوں سے کیے گئے ایک سروے کے بعد کیا۔

اخبار ڈیلی میل کے مطابق سر پیٹرک کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی فوری طور پر لاگو ہو جائے گی۔

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شاپس نے فوج میں بھرتیوں کے بحران پر بات کرتے ہوئے داڑھی پر پابندی کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیا تھا۔

برطانوی فوج سے قبل برطانوی شاہی بحریہ اور فضائیہ اس پابندی کو ختم کر چکی ہیں۔

یادر رہے برطانوی فوج روایتی طور پر مروجہ فیشن کی پیروی کرتی ہے۔ سترویں صدی کے آغاز تک فوج میں داڑھی رکھنے کی اجازت تھی۔

’انگلش وار کے دوران بھی فوجیوں کی داڑھی ہوتی تھی لیکن اٹھاویں صدر کے آغاز تک داڑھی کو فوج کے فیشن سے نکال دیا گیا اور پھر یہ بلا ضرورت کبھی واپس نہیں آئی۔

Watch Live Public News