پبلک نیوز:(دانش منیر) گندم سمیت دیگر اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے محکمہ داخلہ نے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے تمام اداروں پر مشتمل جوائنٹ چیک پوسٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور ملک بھر کی صوبائی داخلی و خارجی راستوں پر جوائنٹ چیک پوسٹ بنائی جائیں گی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی اہم صوبائی اور خارجی راستوں پر جوائنٹ چیک پوسٹ منصوبہ فزیلیٹی تیار ہے اور جوائنٹ چیک پوسٹ پر کسٹم، ایف سی سمیت تمام اداروں کے نمائندے موجود ہوں گے،تمام اداروں کے نمائندوں کی ایک جگہ موجودگی سمگلر کےخلاف یکساں کارروائی میں مدد دے گی،تمام اداوں کی ایک جگہ جامع تلاشی سے سمگلروں کی کمر ٹوٹ جائے گی جبکہ جوائنٹ چیک پوسٹوں کے ذریعے سمگلنگ کا عمل ناپید ہوجائے گا۔