مکڈونلڈ میں نوکری پر فون اور پچاس ڈالر کی پیشکش

مکڈونلڈ میں نوکری پر فون اور پچاس ڈالر کی پیشکش
نیو یارک ( ویب ڈیسک ) عالمی وبا کے موقع پر پوری دنیا کی معیشت تباہی کا شکار ہے اور ایسے موقع پر تاریخ میں پہلی بار عالمی فوڈ چین میڈونلڈز کو امریکہ میں سٹاف کی کمی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے اور انہوں نے ملازمین کو نوکری پر رکھنے کیلئے نت نئی پیشکش کرنی شروع کردی ہے۔برطانوی اخبار ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں عالمی وبا کے بعد اس وقت میکڈونلڈ کو تاریخ میں پہلی بار اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے جب اسے ملازمین کی تلاش ہے اور لوگ ہیں کہ کام کرنے پر تیار نہیں ہیں۔ اس سلسلہ میں میکڈونلڈ کی مارکیٹنگ ٹیم نے نت نئے پیکجز متعارف کروانے شروع کردئیے ہیں۔امریکی ریاست الینوائز میں مک ڈونلڈ کی برانچ نے آفر کی ہے کہ ایسے تمام خواہشمند جو چھ ماہ تک میڈونلڈ کے ساتھ جڑے رہیں گے اور معاہدہ پر دستخط کریں گے انہیں مفت فون فراہم کیا جائے گا ٗ فلوریڈا کی ایک برانچ نے انٹرویو کیلئے آنے والے کو ٹی ای ڈی اے کے طور پر 50 ڈالر دینے کی پیشکش کی ہے۔ مک ڈونلڈ کی طرف سے یہ اعلان بھی کیا گیا کہ ملازمین کی تنخواہ میں دس فیصد اضافہ کیا جائیگا ۔