لاہور ( پبلک نیوز ) پولیس مجھے تلاش نہ کرے، خود ہی گرفتاری دونگا، نذیر چوہان کا داتا دربار سے گرفتاری دینے کا اعلان، کہاشہزاد اکبر نے میرے خلاف منظم پروگرام چلایا، قانون کی پاسداری کا پابند ہوں، خان صاحب کے اطراف بیٹھے لوگ غیرسیاسی ہیں، آج بھی اپنے موقف پر کھڑا ہوں۔پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان نے لاہور داتا دربار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے میں کل شہزاد اکبر آئے تو درخواست دی، شہزاد اکبر نے پولیس پر دبائو ڈالا گیا کہ نذیر چوہان کے خلاف کیوں مقدمہ درج نہیں کیا، شہزاد اکبر کے کہنے پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ اب پوری جنگ لڑوں گا، پی ٹی آئی کی حکومت پر اعلی عہدوں پر بیٹھے لوگوں کو دیکھنا ہے کہ کس مسلک سے تعلق ہے،ایک بار سوال اٹھایا کہ آپ قادیانی ہیں، شہزاد اکبر کو وقت دیا کہ وضاحت دیں لیکن انہوں نے کوئی بات نہ کی ۔رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ اگر وہ قادیانی ہیں تو فی الفور استعفی دیدیں، احمدی قادیانی خود کو مسلمان کہتے ہیں ، ہم نے کبھی قادیانی پر مسئلہ نہیں اٹھایا لیکن اپنی صفوں میں گھس کر تمام مسلک کو نقصان پہنچاتے ہیں، آخری حد تک جائوں گا عاشق رسولﷺ ہوں ۔نذیر چوہان نے کہا کہ فیصلہ کیا تھا آج صبح گرفتاری دوں گا چاہتاہوں پرچہ کے مطابق کارروائی کی جائے ، پولیس اور تمام اداروں کو کہہ رہاہوں مقدمہ کے مطابق مجھے گرفتار کرے، خان صاحب کے دائیں بائیں لوگ سیاسی نہیں ہیں وہ مخلص نہیں ہیں ، میں وزیر اعظم سے کہوں گا غیر منتخب لوگ پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف فیصلہ آیا اور گرفتاری کاکہا تو گرفتاری دیں گے، میرے ہم خیال لوگ شہر سے باہر بھی ہیں ، احتجاج کرتاہوں کہ ایک چینل معذرت کرے کیونکہ میرا موقف نہیں لیا گیا، اپنے وزیراعظم سے اپیل کروں گا کہ ہماری جماعت کےلئے یہ لوگ نقصان دہ ہیں ۔نذیر چوہان نے کہا کہ اگر آج داتا صاحب سے مجھے گرفتار نہیں کیا گیا تو کل خود ریس کورس جائوں گا ، اختلاف رائے کا مطلب نہیں ن لیگ یا پیپلزپارٹی میں چلا جائوں ، کل شہزاد اکبر نے گفتگو کے دوران بات کو کئی بار گھمایا لیکن یہ نہیں بتایا کہ وہ مسلمان ہیں یا نہیں ٗ وزیراعظم کے پاس ثبوت لے کر جائوں گا اور بتائوں گا کہ شہزاد اکبر پارٹی کے لئے نقصان دہ ہے، ترین گروپ سے تعلق ہے ابھی ساتھیوں کو نہیں پتہ کہ میں گرفتاری کےلئے آیاہوں۔