وزیراعظم عمران خان کا نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا دورہ

وزیراعظم عمران خان کا نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا دورہ

راولپنڈی (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا دورہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی، عمران خان نے سٹریٹجک فورس کمانڈ کی نیوکلیئر تنصیبات کا جائزہ لیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

ڈی جی اسٹریٹجک پلاننز ڈویژن لیفٹننٹ جنرل ندیم ذکی منج بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کو قومی اسٹریٹجک پروگرام کے مختلف پہلوؤوں بارے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے پروگرام سے منسلک سائنسدانوں اور دیگر اشخاص کی تعریف کی۔ عمران خان نے ملکی دفاع کے لیے جوہری صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے جوہری مرکز کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کا چیئرمین جے سی ایس سی جنرل ندیم رضانے استقبال کیا۔ وزیر اعظم کا ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے بھی استقبال کیا۔

اعلامیہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے وزیر اعظم کو پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام سے وابستہ سائنسدانوں اور اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا۔ وزیر اعظم نے پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام سے وابستہ تمام سائنسدانوں اور متعلقہ عملہ کی خدمات کا بھی اعتراف کیا۔اور قومی دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت اور تحفظ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔