دفتر خارجہ نے کسی بھی پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کو یکسر مسترد کر دیا

دفتر خارجہ نے کسی بھی پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کو یکسر مسترد کر دیا
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جس دورہ کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ ایک ایسی غیر ملکی این جی او نے کروایا جس کا پاکستان سے تعلق نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے کسی بھی پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جس دورہ کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ ایک ایسی غیر ملکی این جی او نے کروایا جس کا پاکستان سے تعلق نہیں، پاکستان پورے عزم کے ساتھ فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق آزاد اور پائیدار فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو خطے میں امن کیلئے لازم ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز عالمی اقتصادی فورم میں بات چیت کرتے ہوئے اسرائیلی صدر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ان سے دو وفود نے ملاقات کی جن میں امریکا میں مقیم دو پاکستانی بھی شامل تھے۔ اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد سے ان کی ملاقات بے حد خوش آئند رہی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔