آج بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

آج بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کر دی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں زیارت، دکی ، ہرنائی ، قلعہ عبداللہ اور پشین میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان ، پنجاب، خیبر پختونخوا، اور کشمیر میں آندھی، جھکڑ کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔ گذشتہ روز ملتان شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں مختلف حادثات میں خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ ژالہ باری اور طوفانی بارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور 200 سے زائد فیڈرز بھی ٹرپ ہو گئے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔