ووٹ صرف عمران خان کا ہے کوئی ہو یا نا ہو کوئی فرق نہیں پڑتا ، اسد عمر

ووٹ صرف عمران خان کا ہے کوئی ہو یا نا ہو کوئی فرق نہیں پڑتا ، اسد عمر
اسلام آباد: اسد عمر نے کہا ہے کہ ووٹ صرف عمران خان کا ہے کوئی ہو یا نا ہو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اسد عمر آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔اس دوران صحافیوں نے ان سے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔پارٹی رہنماوں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے سے متعلق سوال پر اسد عمر نے کہا کہ آپ کو پتہ ہے ووٹ صرف عمران خان کا ہے کوئی ہو یا نا ہو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ لاہور جا رہے ہیں عمران خان سے ملاقات کرینگے ؟ ، اسد عمر نے جواب دیا کہ جی شاید ممکن ہے مل لوں ۔ صحافی نے پوچھا کہ جب پی ٹی آئی پوائنٹ آف نو ریٹرن تک پہنچ چکی ہے تو اسکو کیا کرنا چاہیے ، اس پر انہوں نے کہا کہ اس پر کسی دن آرام سے تفصیلی بات کرینگے۔ اسد عمر نے کہا کہ بھٹو صاحب پر جب مشکل وقت آیاتھا تب باقی لیڈر کہاں گئے تھے ، پیپلز پارٹی میں کوئی نہیں بچا تھا ، مسلم لیگ ق نے جب 2002 میں حکومت بنائی تھی اس میں سارے مسلم لیگ ن والے تھے ۔ صحافی نے سوال کیا کہ بابر اعوان نے کہا ڈیپوٹیشن پر آئے لوگ واپس جا رہے ہیں جہاں کہیں گے،اس پر اسد عمر نے جواب دیا کہ آپ جتنی بار مرضی پوچھیں میں پارٹی میں ہی ہوں ۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ جلسوں اور ٹی وی پروگرام میں فیصلہ نہیں ہونا چاہیے کہ کس سیاستدان نے صحیح کیا یا غلط، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ جو سیاسی مخالف ہے اسے انتقام کا نشانہ بنانا چاہیے ، یہ نہیں ہوسکتا کہ چونکہ ہم نے جمہوریت مل کر چلانی ہے تو جو مرضی پیسہ کھائےاسے کچھ نہیں کہا جائے ، قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے جو قانون توڑتا ہے اسے سزا ہونی چاہیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔