( پبلک نیوز ) محمد شکیل خان: آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی پلئیرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے ۔ انگلینڈ کے فل سالٹ کا دوسرا ، محمد رضوان تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم کا رینکنگ میں چوتھا نمبر برقرار ہے۔
اس کے علاوہ انگلینڈ کے جوش بٹلر ایک درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آ گیے۔ ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ 5 درجےترقی کے بعد 8 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ساوتھ افریقہ کے رائلی روسو تین درجے تنزلی کے بعد 10 ویں نمبر پر چلے گئے۔ ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ میں انگلینڈ کےعادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ وانندو ہسارانگادوسرے، اکشر پٹیل تیسرےاورمہیش تھیکشانا کا چوتھا نمبر برقرار ہے۔
بھارت کے روی بشنوئی ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے
شاہین آفریدی کی رینکنگ میں تین درجے بہتری،12 ویں پوزیشن پر آگئے۔