پاک بھارت ٹی 20 کرکٹ میچ دیکھنے کا جنون ، ٹکٹ 1 لاکھ 75 ہزار ڈالر میں فروخت

پاک بھارت ٹی 20 کرکٹ میچ دیکھنے کا جنون ، ٹکٹ 1 لاکھ 75 ہزار ڈالر میں فروخت
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: کرکٹ شائقین کی پاکستان بھارت کا  ہائی وولٹیج میچ دیکھنے کی خواہش ہوتی ہے  کیونکہ  دونوں ٹیموں کے درمیان دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی جاتی، مقابلہ صرف آئی سی سی اور اے سی سی ایونٹس میں دیکھا جاتا ہے۔

 اس سال آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔ شائقین اس میچ کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں لیکن ٹکٹ کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ ہندوستان اور  بھارت کے درمیان ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ٹکٹ کی قیمت میں نئی چمکدار گاڑی یا کسی اچھی سوسائٹی میں گھر آ سکتا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ یکم جون سے 29 جون کے درمیان امریکہ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں منعقد ہونا ہے۔ ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کرے گی۔ ٹیم انڈیا 9 جون کو روایتی حریف پاکستان سے ٹکرائے گی۔ اس میچ کے ٹکٹ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ ٹکٹوں کی قیمت کروڑوں تک پہنچ گئی۔ سیٹ گیک کی سائٹ پر،  بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کے ٹکٹ $175,000 تک یعنی تقریباً 1.4 کروڑ  بھارتی روپے یا 4 کروڑ 89لاکھ پاکستانی روپوں  میں فروخت ہو رہے ہیں۔

اگر آپ آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ دیکھیں تو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کے ٹکٹ کی قیمت $300 سے شروع ہوتی ہے۔ 

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے مہنگے ترین ٹکٹ کی قیمت 10 ہزار ڈالر بتائی گئی ہے۔

Watch Live Public News