جان وِک  کا ہمشکل تھائی لینڈ میں وائرل  ہوگیا

جان وِک  کا ہمشکل تھائی لینڈ میں وائرل  ہوگیا

(ویب ڈیسک ) علی رضا : مشہور ہالی ووڈ ایکشن فلمجان وِک‘ کے مرکزی کردار جان وِک  سے حیران کن مشابہت رکھنے والا شخص تھائی لینڈ میں وائرل ہوگیا۔

تھائی لینڈ میں سٹریٹ فوڈ بیچنے والے کیانو ریوز کے مشہور فلمی کردار جان وِک سے  حیران کن  مشابہت رکھنے والے ایک شخص کے کلپس آن لائن وائرل ہو رہے ہیں، جس سے لگتا ہے کہ اسٹائلش قاتل اب پرانے کام کو چھوڑ کر ایشیائی ملک میں ریٹائر ہو گیا  ہے۔

چند روز قبل  ایک مختصر ویڈیو  " جان وِک نے لوگوں کو مارنا بند کر دیا اور کافی اور گرلڈ سکویڈ بیچنا شروع کر دیا" کیپشن کے ساتھ  تھائی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، کیونکہ اس میں دکھایا گیا شخص ایکشن فلم کے مشہور کردار سے چونکا دینے والی مشابہت رکھتا تھا۔

لیکن یہاں وہ لوگوں کو قتل کرنے یا مارنے پیٹنے کا کام نہیں کر رہا تھا بلکہ سٹریٹ فوڈ بیچ رہا تھا اور کھانے کے پیالے صاف کر رہا تھا۔

 جلد ہی، پراسرار جان وِک کی دیگر ویڈیوز سامنے آئیں، جن میں کچھ ایسی تھیں جن میں  اس نے ایکشن ہیرو جان وِ ک کی  طرح سوٹ اور سفید ٹائی پہن رکھی تھی۔

لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے  جیسے کہ وہ   تھائی لینڈ میں کسی مشن پر ہوگا، جبکہ دوسروں نے کہا کہ اس نے بُرے لوگوں کو مارنا بند کرکے   سٹریٹ فوڈ بیچنے والا بن گیا ہے۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر