سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع
کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی معیشت کو استحکام دینے کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی ہے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کا کہنا ہے کہ سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ نے 5 دسمبر کو مدت مکمل کرنے والے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت مزید ایک سال بڑھائی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے اور ملک کی معاشی ترقی میں مدد ملے گی، یہ رقم پاکستان کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہے۔ واضح رہے کہ 3 ارب ڈالر کے اِس ڈپازٹ معاہدے پر 2021ء میں دستخط ہوئے تھے اور 2022ء میں اس کا اجرائے ثانی ہوا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔