ملک بھر میں محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی

ملک بھر میں محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی
کیپشن: ملک بھر میں محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کراچی میں موسم خشک اور دن میں دھوپ رہنے کا امکان ہے جبکہ این ڈی ایم اے نےموسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے طوفان کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کردیا.

 تفصیلات کے مطابق  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم خشک اور دن میں دھوپ رہنے کا امکان ہے،صبح دھند کے باعث حد نگاہ متاثر رہی،اس وقت حد نگاہ 3 کلو میٹر ہے،شہر میں اس وقت درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے،کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں،صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،معمول سے کم ہواؤں کے سبب فضائی معیار خراب  ہے۔

آئی کیو ائر کے مطابق کراچی کا فضائی معیار غیر صحت بخش ہے، کراچی کا ہوا کا معیار  159 ریکارڈ ہوا ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی ساتویں نمبر پہ ہے۔

این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے موسم کا الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نئی مغربی لہر پورے پاکستان میں بارش، برف باری اوراسموگ کا سبب بنے گی۔

پی ڈی ایم اے  کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان میں 28 نومبر رات سے 2 دسمبر تک معتدل بارش کا امکان ہے،مری، گلیات، میانوالی، بھکر اور لیہ میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے،پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت بڑھنے کا خدشہ ہے،کسانوں کو موسمی صورتحال کے مطابق سرگرمیاں ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے  کے مطابق ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،شاہراہوں پر فوگ لائٹس اور وارننگ سائنز فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز اور دھند کے دوران فوگ لائٹس استعمال کرنے کی اپیل ہے جبکہ  پنجاب کو روزانہ کی رپورٹنگ یقینی بنانے کی ہدایت  کی گئی ہے۔

دریں اثنا صبح ورات کے اوقات میں پنجاب کے میدانی علاقوں میں زیادہ ترخشک موسم کا سامنا رہے گا تاہم اسموگ اور دھند برقراررہنے کا امکان ہے، مقامی حکام اورعوام کو چوکس رہنے اورضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔

شمالی اورپہاڑی علاقوں کے رہائشیوں کو پھسلن والی سڑکوں پرسفر کے دوران احتیاط برتنی چاہیے۔

Watch Live Public News