’معاملات ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ‘

’معاملات ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ‘

پبلک نیوز: شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ معاملات ابھی تک کسی نتیجے تک نہیں پہنچے ہیں، مذاکرات آج شام کو دوبارہ شروع ہونگے، وزیراعظم کل یا پرسوں قوم سے خطاب کریں گے،میں نے وزیراعظم سے پوچھ کر دستخط کیے تھےاور اپنے معاہدے پر قائم ہیں.

اسلام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمرا ن خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کالعدم جماعت سے مذاکرات کی رپورٹ پیش کی، اجلاس میں طے ہواکہ ریاست کی رٹ کو بھی قائم رکھنا ہے، پنجاب میں پولیس کو رینجرز کے ماتحت کردیئے .

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم جماعت نے جی ٹی روڈ بند کردی جس سے لوگوں کو مشکلات ہیں، پولیس پر فائرنگ کی گئی ، اہلکاروں کے پاس لاٹھیوں کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا، اپنے معاہدے پر آج تک قائم اورشام تک مذاکرات کرنے کاامکان ہے، ہم نے کہا تھا کہ جی ٹی روڈ کھول دیں لیکن بات نہیں مانی گئی، آج مذاکرات کرکے دیکھتے ہیں،پیش رفت سے آگا ہ کردیاجائے گا.

شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے واٹس ایپ بھارت ،جنوبی کوریا اورہانگ کانگ سے چل رہےہیں ، کالعدم جماعت کے رہنما سعد رضوی سے بھی بات ہورہی ہے، مذاکرات کے نتائج کا انتظار کرناچاہیے اورافہام وتفہیم کا حامی ہوں . وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کا واحد مطالبہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنا ہے ، کالعدم جماعت ساتویں بار نکل آئی ہے .

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔