کراچی:‌میٹرک کے نتائج کا اعلان ہوگیا

کراچی:‌میٹرک کے نتائج کا اعلان ہوگیا
کراچی ( پبلک نیوز) میٹرک سائینس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ سائینس گروپ میں 156287 بچے رجسٹرڈ ہوئے۔ 148950 طلباء و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق 41476 طلباء و طالبات نے اے ون گریڈ حاصل کیا۔ 24977 طلباء و طالبات نے اے گریڈ حاصل کیا۔ 23754 طلباء و طالبات نے بی گریڈ حاصل کیا۔ سی گریڈ حاصل کرنیوالے طلباء کی تعداد 23213 رہی۔ جبکہ 22444 طلباء نے ڈی، اور 10204 نے ای گریڈ حاصل کیا۔ اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ نے سائینس جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان بھی کردیا۔ انٹر سائینس جنرل گروپ میں 3759 طلباء رجسٹرڈ ہوئے۔ 3738 بچوں نے امتحانات میں شرکت کی 21 طلباء غیر حاضر رہے۔ نتائج میں کامیابی کا تناسب 95 فیصد رہا۔ اے ون گریڈ حاصل کرنیوالے طلبہ کی تعداد 498 رہی۔ 494 طلباء و طالبات نےاے، اور 778 نےبی گریڈ حاصل کیا۔ 258 طلبہ نے سی اور 737 نے ڈی گریڈ حاصل کیا۔ 99 طلبہ ای گریڈ سے کامیاب ہوئے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔