لاہور ( پبلک نیوز) آج پوری دنیا میں دل کے امراض کا عالمی دن(ورلڈ ہارٹ ڈے ) منایا جا رہا ہے، پاکستان میں ہونے والی ہر پانچویں موت دل کی بیماری کی وجہ سے ہوتی ہے مگر دل کی بیماری آخر ہوتی کیا ہے، اس کی علا مات کیا ہوتی ہیں۔ کئی بار ای سی جی میں کوئی علامات نہیں آتیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو دل کا مسئلہ نہیں ہو رہا ہے اور سب بڑھ کر اگر آپ کو ہارٹ اٹیک ہوتا ہے تو گھر میں سب سے پہلے کون سے دوائی لینی چاہئے جس سے مریض کی جان بچ سکتی ہے۔ https://twitter.com/WHO/status/1443099206017814528
ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر زبیر اکرم اس حوالے سے ایک انٹرویو میں بتاتے ہیں کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری ای سی جی تو نارمل تھی، بنیادی طور پر دل کی شریانوں میں تنگی کی وجہ سے خون کی سپلائی ہمارے دل کو متاثر کرتی ہے، پھر اگر ہم ایسی کوئی ایکٹوٹی کریں جس کی وجہ سے مناسب خون نہ مل پائے تو اس وجہ سے چھاتی میں دباؤ ، سانس کا تھوڑا سا اکھڑ جانا، بہتر محسوس نہ کرنا خاص طور پر کھانے کے بعد ، جب ہم ایکٹویٹی ختم کرتے ہیں تو دل اپنی نارمل پوزیشن میں آ جاتا ہے تو اس کو ہم
انجائنا کہتے ہیں۔ اس سارے عمل کے دوران یا بعد میں جب مریض ای سی جی کراتے ہیں تو وہ بالکل نارمل ہوتی ہے،جب مریضوں سے کہا جاتا ہے کہ آپ کو
انجائنا کی علامت ہیں تو وہ سوال کرتے ہیں کہ ہماری ای سی جی تو ٹھیک ہے، تو
انجائنا کا ای سی جی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
یہ دل کی شریانوں میں تنگی کا عمل ہے ، کولیسٹرول دل کی شریانوں میں آ جاتا ہے، تنگی پچاس، ساٹھ ستر اور کئی بار نوے فیصد تک بھی ہو سکتی ہے، تو ایسے موقع پر جب دل کی شریانوں میں کلاٹ آجاتے تو مریض کو
ہارٹ اٹیک ہو جاتا ہے، اس کے بعد علامات زیادہ شدید ہو جاتی ہیں، سینے میں درد زیادہ ہو جاتا ہے۔
شریانوں اور وال میں کیا فرق ہوتا ہے ؟
لوگ پوچھتے ہیں کہ دل کا وال بند ہے اس کا مطلب شریانوں میں تنگی ہی ہوتا ہے، آپ والز کی مثال ایسے لے سکتے ہیں کہ جیسے دو کمروں کو دروازے جوڑتے ہیں،دل کے چار خانے ہیں، ان کے درمیان جو دروازے ہیں، ان کی تنگی کو ہم والوز کی تنگی کہتے ہیں، نوجوانوں میں دل کے مرض کی وجہ سے ہلاکتوں کی یہ بنیادی وجہ ہے، یہ شریانوں کی تنگی سے بالکل مختلف ہے، شریانوں کی تنگی والز کی تنگی سے بالکل مختلف ہیں۔
ہارٹ اٹیک کی علامات کیا ہیں ؟
آپ کو جب سینے میں درد ہو تو یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کیا اس در د کا تعلق دل سے ہے بھی یا نہیں اور یہ
انجائنا ہے یا دل کی بیماری،
انجائنا کسی ایکٹویٹی کے درمیان ہوتی ہے، جیسے آپ کھانے کے بعد ہلکا سے درد محسوس کریں، سیڑھیاں چڑھیں گے تو کچھ دیر بعد خود ہی ٹھیک ہو جائے گی ۔
ہارٹ اٹیک کا کسی بھی ایکٹویٹی سے کوئی تعلق نہیں، یہ بیٹھے ہوئے بھی ہو سکتا ہے، لیٹے اور سوئے بھی ہو سکتا ہے، ایسے افراد جو 45 سے پچاس کے درمیان ہیں جو سموکر ہیں، شوگر، بلڈ پریشر یا فیملی ہسٹری ہے تو یہ ان کیلئے ہائی الرٹ ہے، آپ کو چھاتی اور بائیں بازو میں درد رہے اور آدھے گھنٹے سے زیادہ ہو ، پسینے آرہے ہوں، سانس پھول رہا ہو تو یہ
ہارٹ اٹیک کی علامات ہیں۔
ایک گولی ڈسپرین کیا فائدہ کرتی ہے ؟
جتنی جلدی آپ قریبی ایمرجنسی میں پہنچ جائیں گے آپ کسی بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں، اس کیلئے سب سے بڑی فرسٹ ایڈ ڈسپرین کی ایک گولی ہے ، اس کے بعد آپ نے بغیر وقت ضائع کئے ہسپتال پہنچنے کی کوشش کرنی ہے۔