راولپنڈی (پبلک نیوز) نیشنل ٹی 20 کے دوران پنڈی سٹیڈیم سے مزید دو بکی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ بکیز کو پنڈی اسٹیڈیم گیٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نیشنل ٹی 20 کپ جاری ہے جس کے مقابلوں میں قومی کھلاڑی بھر پور انداز میں حصہ لے رہے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم سے اس دوران بکیز کو اسپیشل برانج کے اہلکاروں نے گرفتار کیا۔ بکیز کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کر دیا گیا۔ اب تک ٹوٹل سات بکیز گرفتار ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گرفتار کیے جانے والے 4 بکیز کے بھارت سے آپریٹ کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔