بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بھمرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بھمرا بیک اسٹریس فریکچر کا شکار ہیں،جس کی وجہ سے اب وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے حکام کے مطابق فاسٹ بولر 6 ماہ تک کرکٹ سے دور رہ سکتے ہیں۔ رپورٹس کےمطابق بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بھمرا نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں اپنی تکلیف سے متعلق شکایت کی تھی۔ خیال رہے اس سے قبل بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جدیجا بھی انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوچکے ہیں۔