ویب ڈیسک: اسرائیلی میڈیا نےدعویٰ کیا ہے کہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے چیف یحیٰ سنوار نے اپنی لوکیشن تبدیل کردی۔
اسرائیلی میڈیا کےمطابق یحیٰ سنوار نے اپنی سکیورٹی ٹیم بھی تبدیل کر دی ہے، حماس رہنماؤں نے لبنان میں سرگرمیاں محدود کردی ہیں،دوسری جانب حزب اللہ کا کہناہے کہ غزہ، فلسطین،لبنان کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں حسن نصر اللہ کی شہادت کو تاریخی موڑ قرار دے دیتے ہوئے کہا تھا کہ حسن نصراللّٰہ کی شہادت خطے میں طاقت کا توازن بدلنے کے لیے ضروری تھی۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا اسرائیل نے ان گنت اسرائیلیوں اور غیر ملکیوں کی موت کا بدلہ لیا ہے،جو آپ کو مارنے کے لیے کھڑا ہو، پہل کرکے اسے مار ڈالو،اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ پورے مشرق وسطی نے اسرائیل کی طاقت تسلیم کرلی ، ایران خبردار رہے۔