اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں وزرا کیساتھ جو کچھ بھی ہوا یہ ان کے اعمال کا نتیجہ تھا۔ منتخب حکومت گرانے پر عوام نے اپنا ردعمل دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ بیرونی سازش کا حصہ بنے اور پاکستان کی منتخب حکومت کو گرایا۔ کرپٹ افراد کو ملک وقوم پر مسلط کر دیا گیا ہے۔ عمران خان نے اپنے بیان میں سیاست دانوں کو چیلنج کیا کہ وہ عوامی مقام پر جائیں، کہیں کوئی ان کو منہ نہیں لگائے گا۔ ملکی تاریخ میں پہلے کبھی اس طرح عوام نہیں نکلے، ان میں غصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں جب یہ واقعہ ہوا تو تحریک انصاف کے کارکن شب دعا منا رہے تھے۔ میں یہ بات کبھی سوچ بھی نہیں سکتا کہ دنیا کی اس مقدس ترین جگہ پر لوگوں کو اکسائوں کہ وہ دوسروں پر آوازیں کسیں۔