نوشہرہ : آئل ٹینکر ڈپو میں خوفناک آگ ، 20 لاکھ لیٹر پٹرول جل گیا

نوشہرہ : آئل ٹینکر ڈپو میں خوفناک آگ ، 20 لاکھ لیٹر پٹرول جل گیا
نوشہرہ میں تارو آئل ٹینکرز ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے متعدد ٹینکرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق تارو جبہ آئل ڈپو کے کچھ فاصلے پر پارکنگ ایریا میں آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی پھیل گئی۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی نوشہرہ بھر سے ریسکیو 1122، فائر بریگیڈکی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔آگ کی شدت دیکھتے ہوئے پشاور، مردان اور چارسدہ سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈپو میں 150 تک ٹینکر موجود تھے جن میں سے متعدد کو نکال لیا۔ آئل ڈپو میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر میر رضا نے کہا ے کہ آگ 50 آئل ٹینکرز میں پھیل گئی اور ٹینکرز میں تقریباً 20 لاکھ لیٹر پیٹرول تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔