دختر چترال ایتھلیٹ عزیزہ گل پاکستان کا ایک روشن ستارہ

کیپشن: دختر چترال ایتھلیٹ عزیزہ گل پاکستان کا ایک روشن ستارہ

پبلک نیوز: چترال کی وادی مداکلشت سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ عزیزہ گل فرسٹ ایئر کی سٹوڈنٹ ہیں اورتعلیم کے ساتھ ساتھ سکی میں ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انہیں 2 مرتبہ نیشنل چیمپئین رہنےکا اعزاز بھی حاصل ہے،وہ تین گولڈ میڈل اور ایک کانسی کا تمغہ بھی جیت چکی ہیں۔ 

قلعہ بالاحصارپشاورمیں انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکورنارتھ نےعزیزہ گل کوسکی کے مقابلوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پرچترال کانام روشن کرنے پر مبارکباد دی اور خصوصی انعام سے نوازا۔

عزیزہ گل نے 2024 میں چائنہ میں منعقد ہونےوالی بتیسویں ایشین الپائن سکی چیمپئین شپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی،سکی کے کھیل میں عزیزہ گل کی کامیابیوں کا یہ سفر جاری ہے۔