(ویب ڈیسک ) ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے موقف پر قائم ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں شیڈول ہے۔
ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اسٹیڈیمز کی تمام تزئین و آرائش تیزی سے جاری ہے، چیمپئنز ٹرافی تمام ٹیموں اور فینز کے لئے ایک یادگار اور ورلڈکلاس ایونٹ ثابت ہو گا۔
ذرائع پی سی بی نے کہا ہے کہ آئی سی سی بورڈ نے پاکستان کو 2021 میں چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی دی جس میں بھارت بھی شامل ہے۔
قبل ازیں انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ رچرڈ تھومسن نے کہا تھا کہ بھارت کے بغیر چیمپئنز ٹرافی ممکن نہیں، بھارت کے پاکستان نہ آنے پر متبادل موجود ہیں مگر بھارت کے بغیر ایونٹ ممکن نہیں۔
رچرڈ تھومسن نے کہا کہ براڈکاسٹ حقوق کو محفوظ رکھنا ضروری ہے، تاحال ایونٹ میں چند ماہ باقی ہیں، امید ہے پاکستان اور بھارت اس کا کوئی حل نکال لیں گے۔ ایونٹ کے مجوزہ شیڈول کے مطابق بھارت کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔