ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان شاہینز نے عمان کو 74 رنز سے شکست دیدی

ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان شاہینز نے عمان کو 74 رنز سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک )ایمرجنگ ٹیمز ٹی20 ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 74 رنز سے شکست دیدی۔

عمان کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے پاکستان شاہینز نے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے  قاسم اکرم نے 48، روحیل نذیر نے 41 اور عرفات منہاس نے 31 رنز  بنائے۔

عمان کی طرف سے  مظاہر رضا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 111 رنز تک پہنچ سکی۔ عمان کی جانب سے  وسیم علی 28 اور کپتان جتندر سنگھ 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ 

پاکستان شاہینز کی طرف سے زمان خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ   پاکستان شاہینز گروپ میں اپنا آخری میچ بدھ کو یو اے ای  کے خلاف کھیلے گی۔

Watch Live Public News